گڈ گورننس کے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے،عابد حسین صدیقی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن )کے گڈگورننس کے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہو رہے ہیں۔ مسلم لیگ( ن) کی ترجیحات میں امن و امان، صحت اور تعلیم شامل نہیں۔
لاہور میں آدھے لوگوں کو ڈاکو لوٹ رہے ہیں اور باقی ماندہ کو پولیس لوٹ رہی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سفارش پر بھرتی پولیس اہلکار صرف مسلم لیگ( ن) کو پروٹوکول دیتی نظر آتی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ لاہور شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں نے لوگوں کو گھر تک محصور کر دیا ہے باہر نکلتے ہوئے ہر ایک کو خوف محسوس ہوتا ہے۔ ڈولفن اور دیگر بہت سی فورسز عوام کے ٹیکسوں سے پل رہی ہیں لیکن عوام کو ان کا کوئی فائدہ نہیں ۔