2018ٍَمیں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا اعلان طفل تسلی کے سوا کچھ نہیں،ناصر رمضان

2018ٍَمیں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا اعلان طفل تسلی کے سوا کچھ نہیں،ناصر رمضان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ2018ٍَمیں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا اعلان طفل تسلی کے سوا کچھ نہیں انہوں نے کہا کہ بدترین لوڈ شیڈنگ میں بھی حکومتی شاہکار نندی پور پاورپلانٹ بند کیوں ہے اور اس سے اب تک کتنی بجلی پیداہوئی۔

اور اس کی بجلی کی پیداواری لاگت کیا ہے قوم جاننا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کے اس دعدے پر کہ 2018میں لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی عوام ماننے کو تیار نہیں کیونکہ انتخابات میں 6ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ ساڑھے تین سال میں بھی مکمل نہ ہوسکا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ حکومت انٹرنیشنل واٹر کونسل کی اس رپورٹ پر سنجیدگی سے غور کرے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں2018ء میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ممکن نہیں کیونکہ 2018ء میں بجلی کی پیداوار کے ساتھ ساتھ بجلی کی مانگ میں بھی اضافہ ہوجائے ۔