3روزہ پولیو مہم کا آغاز ، ڈی سی او نے گڑھی شاہو میں بچوں کو قطرے پلائے

3روزہ پولیو مہم کا آغاز ، ڈی سی او نے گڑھی شاہو میں بچوں کو قطرے پلائے

 لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے گڑھی شاہو میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا۔ مہم کے دوران ایک گھر سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ڈی سی او کی جانب سے مکینوں کو نوٹس جاری کیا گیا۔ ڈی سی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے ہمراہ اے سی ماڈل ٹاؤن راؤ امتیاز، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ذوالفقار، ٹی ایم او فیصل شہزاد سمیت محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں بھی تھیں۔ تین روزہ پولیو مہم کے دوران ضلعی اور محکمہ ہیلتھ کی 4 ہزار 3 سو ٹیمیں 5 سال سے کم عمر 16 لاکھ 64 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کریں گی۔ ۔ ڈی سی او نے کہا کہ جان لیوا مرض سے چھٹکارے کیلئے عوامی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔

۔ کسی بھی قسم کی مدد کے تحت شہری ضلعی انتظامیہ کے ٹال فری نمبر 080012345 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1