پرائس مجسٹریٹوں کی گرانفروشوں کے خلافکارروائی جاری

پرائس مجسٹریٹوں کی گرانفروشوں کے خلافکارروائی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے611مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر13دکانداروں کے چالان کیے جبکہ13,300روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،39افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر76افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے15افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔