بھارتی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا ہنگامہ ’’گلی گلی میں شور نریندر مودی چور ‘‘کے نعرے
نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) گلی گلی میں شورہے نریندرمودی چورہے ، راجیہ سبھامیں اپوزیشن نے بھارتی وزیراعظم مودی کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بلند کردئے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ۔ حزب اختلاف کی جماعتیں ٹف ٹائم دینے کیلئے میدان میں آگئی ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق راجیہ سبھامیں اپوزیشن نے بھارتی وزیراعظم مودی کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اراکین پارلیمنٹ نے گلی گلی میں شورہے نریندرمودی چورہے کے نعرے بھی بلند کردئے ہیں۔واضح رہے بھارتی وزیر اعظم نے کرپشن روکنے کے نام پر راتوں رات فیصلہ کرتے ہوئے چھوٹے کرنسی نوٹوں پر پابندی عائد کردی تھی جس کے باعث بینکوں کے باہر بڑی بڑی لائنیں لگ گئی تھیں،ابھی تک ان کے خلاف سڑکوں پر بھی احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔
بھارتی پارلیمنٹ ہنگامہ