بجلی اور گیس کی صبح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ سے معمولات زندگی شدید متاثر

بجلی اور گیس کی صبح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ سے معمولات زندگی شدید متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)ملک بھرمیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ گیس کی پریشر کی کمی سے معمولات زندگی شدید متاثر ہونے لگے ۔ صبح کے وقت بجلی کی بندش کے ساتھ گیس کی بندش کے باعث بچوں کے لئے سکول اور نوکری پیشہ افراد کے لئے اپنے دفاتر جانا ایک مشکل کام بن گیا ۔ بچے اور لوگ بغیر ناشتہ سکول اور دفاتر جانے پر مجبور ہو گئے ۔ مین لائن سے دور رہائشی علاقوں میں صبح اور شام کے وقت گیس کے پریشر میں کمی معمول بن گئی ۔ دوسری جانب نومبر کا آخری ہفتہ شروع ہو جانے کے باوجود ملک میں لوڈ شیڈنگ کا جن کنٹرول میں نہیں آ سکا ہے بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث گزشتہ روز بھی ملک میں دس گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ لوڈ شیڈنگ کے ساتھ مرمت کے نام پر بھی بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری رکھا گیا ۔گزشتہ روز شہروں میں آٹھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں دس گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی تمام سب ڈویژنوں میں دو فیڈرز آٹھ گھنٹے کے لئے بند رکھے گئے ۔

مزید :

علاقائی -