چیپل ہیڈلی ٹرافی کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

چیپل ہیڈلی ٹرافی کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

سڈنی (این این آئی) آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف چیپل ہیڈلی ٹرافی کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ٗ اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چیپل ہیڈلی ٹرافی کیلئے 3ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔ 4 دسمبر کو سڈنی، 6 دسمبر کو کینبرا اور 9 دسمبر کو میلبورن میں میچز ہوں گے۔اسٹیو اسمتھ کی قیادت میں گلین میکسویل بھی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ پیٹ کیومنز اور ہلٹن کارٹ رائٹ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، جارج بیلے، جیمز فولکنر، ایرون فنچ، ٹریوس ہیڈ، جوش ہیزل ووڈ، میچل مارش، میچل اسٹارک، میتھیو ویڈ اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی