دوسرے ٹیسٹ میں باؤلرز کا کردار انتہائی اہم ہوگا:اظہر محمود

دوسرے ٹیسٹ میں باؤلرز کا کردار انتہائی اہم ہوگا:اظہر محمود
 دوسرے ٹیسٹ میں باؤلرز کا کردار انتہائی اہم ہوگا:اظہر محمود

  


ویلنگٹن (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے نئے باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے کیویز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے بلے بازوں کے کردار کو اہم قرار دے دیا۔ باؤلنگ کوچ نے بلے بازوں کو لمبی اننگز کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔ پاکستان کے نئے باؤلنگ کوچ اظہر محمود کا نیوزی لینڈ میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ ہیملٹن ٹیسٹ کے دوران بلے بازوں کو لمبی اننگز کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں کوئی بلے باز اچھی اننگز نہیں کھیل سکا۔ دوسرا میچ جیتنے کیلئے بیٹنگ کے شعبے میں اچھا کھیلنا ہوگا۔ اظہر محمود نے قومی فاسٹ باؤلرز کی پرفارمنس کو سراہا اور کہا کہ ہیملٹن کی وکٹ چوتھے اور پانچویں روز سپن کیلئے سازگار ہو جاتی ہے اس لئے یاسر شاہ گرین کیپس کا اہم ہتھیار ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میں مصباح الحق کی جگہ محمد رضوان یا شرجیل خان کو کھلائے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی