بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 26 نومبر کو شروع ہوگا

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 26 نومبر کو شروع ہوگا

موہالی (این این آئی)بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 نومبر تک موہالی میں کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 26 سے 30 نومبر تک چندی گڑھ میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 8 سے 12 دسمبر تک ممبئی میں کھیلا جائیگا ٗ پانچواں اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 16 سے 20 دسمبر تک چنائی میں کھیلا جائیگا۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 15 جنوری 2017ء کو پونے میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 19 جنوری 2017ء کو کٹک میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 جنوری 2017ء کو کولکتہ میں کھیلا جائیگا۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری 2017ء کو کانپور میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 29 جنوری 2017ء کو ناگپور میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم فروری 2017ء کو بنگلور میں کھیلا جائیگا۔یاد رہے کہ میزبان ٹیم بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے مابین راجکوٹ میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوا جبکہ وشاکاپٹنم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش ٹیم کو 246 رنز سے مات دی۔ انگلینڈ ٹیم کی قیادت ایلسٹرکک کررہے ہیں جبکہ میزبان ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں۔

B

مزید : کھیل اور کھلاڑی