دوسری بلائنڈ پریمیئر لیگ کے دو میچز آج کھیلے جائیں گے
اسلام آباد(اے پی پی) بلائنڈ کرکٹ کلب بہاولپور کے زیراہتمام دوسری بلائنڈ پریمیئر کرکٹ لیگ کے مزید دو میچز (آج) جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میںآزاد کشمیر ایگلز کا مقابلہ بہاولپور فالکنز سے ہوگا جبکہ دوسرا میچ اسلام آباد لائنز اور پشاور پینتھرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں ملک بھر سے4 ٹیمیں حصہ لیں گے جس میں بہاولپور فالکنز، پشاور پینتھرز، کشمیر ایگلز اور اسلام آباد لائنز شامل ہیں۔ لیگ کا فائنل میچ 26 نومبر کو کھیلا جائے گا۔