تنازعہ کشمیرڈیڑھ کروڑ کے لگ بھک انسانوں کے سیاسی مستقبل کا تنازعہ ہے ٗزمرودہ حبیب

تنازعہ کشمیرڈیڑھ کروڑ کے لگ بھک انسانوں کے سیاسی مستقبل کا تنازعہ ہے ٗزمرودہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں کشمیر تحریک خواتین کی سر براہ زمردہ حبیب نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی سرحدی تنازعہ نہیں بلکہ یہ ڈیڑھ کروڑ کے لگ بھک انسانوں کے سیاسی مستقبل کا تنازعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا دیرینہ تنازعہ حل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن کا قیام ممکن نہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق زمرودہ حبیب نے ترال کے علاقے گلشن پورہ میں اپنی تنظیم کے زیر اہتمام ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اپنے پیدائشی حق، حق خود ارادیت کے حصول کی جد وجہد کر رہے ہیں۔
جبکہ بھارت ان کی مبنی برحق تحریک کو دبانے کے لیے انکے خلاف مہلک ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قابض فورسز نے رروں برس نو جولائی سے اب تک سو سے زائد کشمیریوں کو شہید اور جبکہ ہزاروں کو زخمی کرنے کے علاوہ سینکڑوں کو بینائی سے محروم کر دیا ۔ زمرودہ حبیب نے کہا کہ نہتے شہریوں کے خلاف بے جبر و استبداد کا یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دو جوہری طاقتیں ہیں لہذا دنوں کے درمیان جنگ پورے خطے کیلئے تباہی و بربادی کا باعث ہو سکتی ہے اس لیے تمام خطے اور اس میں رہنے والے کروڑوں لوگوں کی خیر خواہی اسی میں ہے کہ بھارت ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی ترک کر کے تنازعہ کشمیر کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے اقدامات کرے۔ زمرودہ حبیب نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کیلئے اپنے اثر و رسوخ کااستعمال کرے۔احتجاجی مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی اور انہوں نے پیلٹ بندوں سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اپنی آنکھوں پر کالے چشمے و پٹیاں لگا رکھی تھیں۔

مزید :

عالمی منظر -