افغان حکومت شیعہ برادری کو تحفظ دے : ہیومن رائٹس واچ

افغان حکومت شیعہ برادری کو تحفظ دے : ہیومن رائٹس واچ

نیویارک(این این آئی)انسانی حقوق کی ایک بین الاقوامی تنظیم نے افغان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اقلیتی شیعہ برادری کی حفاظت کے لیے اقدامات کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہاکہ ضرورت اِس بات کی ہے کہ حکومت، شیعہ رہنما اور سول سوسائٹی کے افراد عوامی اجتماعات میں سیکیورٹی کی صورتِ حال بہتر بنانے کے لیے مِل کر کام کریں تاکہ شیعہ کمیونٹی اپنے مذہبی حقوق کو آزادانہ طور پر برت سکے، ہیومن رائٹس واچ کی ایک سینیئر محقق پیٹریشیا گوس مَن نے شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے لیے متبادل مخفف استعمال کرتے ہوئے کہاکہ شیعہ عوامی اجتماعات پر اسلامک اسٹیٹ کے اِن ہولناک اور نا جائز حملوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ اب کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں۔

مزید : عالمی منظر