بھارتی جارحیت کا سبب پاکستان کی کمزور خارجہ پالیسی ہے ،خورشید شاہ

بھارتی جارحیت کا سبب پاکستان کی کمزور خارجہ پالیسی ہے ،خورشید شاہ

پشاور (اے این این)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا سبب پاکستان کی کمزور خارجہ پالیسی ہے ٗ وزارت خارجہ کا قلمدان وزیراعظم کے پاس ہے لیکن ان کے پاس تو پارلیمنٹ آنے کیلئے وقت نہیں، لندن ان کا شہر ہے جہاں وہ اکثر جاتے رہتے ہیں۔پشاورمیں اے این پی کے سابق سینیٹر حاجی محمد عدیل کی رہائشگاہ پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک کو قرضے لے کر چلایا جا رہا ہے جو دانشمندی نہیں۔ جب ہم حکومت چھوڑ رہے تھے اس وقت ہر پاکستانی 85 ہزار روپے قرضدار تھا اب یہ قرضہ ایک لاکھ پچیس ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔

مزید : صفحہ اول