شہباز شریف کی طبیعت خراب،اتفاق ہسپتال میں چیک اپ

شہباز شریف کی طبیعت خراب،اتفاق ہسپتال میں چیک اپ

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس کے باعث انہیں اتفاق ہسپتال چیک اپ کے لئے لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے دل کی ای سی جی سمیت دیگر ٹیسٹ کئے تاہم انہیں ڈاکٹروں نے صحت مند قرار دیا ۔گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب کی اپنی رہائش گاہ پر اچانک طبیعت خراب ہو گئی جس پر انہیں فوری طور پر اتفاق ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے فوری طور پر ای سی جی سمیت دیگر ٹیسٹ کئے اس حوالے سے پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ مکمل طور پر صحت یاب ہیں ان کے تمام ٹیسٹ اور ڈاکٹروں نے انہیں مکمل صحت یاب قرار دیا ہے۔اس حوالے سے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کو کام کی زیادتی کے باعث سینے پر بوجھ محسوس ہوا جس پر انہیں ہسپتال لایا گیا ان کے تمام ٹیسٹ درست قرار دیئے گئے ہیں ۔وزیر اعلیٰ کی ہسپتال آمد کی اطلاع ملتے ہی چیف سیکریٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید ،ایڈیشنل چیف سیکریٹری خواجہ شمائل ،وزیر اعلیٰ کے مشیران خواجہ احمد حسان ،خواجہ سلیمان رفیق ،خواجہ عمران نذیر ،رانا محمد ارشد ،سیکریٹری صحت نجم ا حمد شاہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام اور مسلم لیگی اہم رہنما اور ارکان اسمبلی اتفاق ہسپتال پہنچ گئے اور وزیر اعلیٰ کی عیادت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے سینے میں درد ہوا جس کے باعث انہیں ہسپتال لیجانا پڑا ۔مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کے مطابق، ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ شہباز شریف کام کی زیادتی اور بے آرامی کے باعث تھکن کا شکار ہیں۔ ڈاکٹروں نے وزیر اعلیٰ کو آرام کا مشورہ دیا ہے

مزید : صفحہ اول