فواد چودھری بھی تحریک انصاف کے ترجمان مقرر

فواد چودھری بھی تحریک انصاف کے ترجمان مقرر

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک) کپتان میڈیا پر سیاسی مخالفین کے مقابلے کیلئے بڑی ٹیم لے آئے۔ نعیم الحق کیساتھ فواد چودھری بھی پارٹی ترجمان ہونگے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور کپتان نے ٹوئٹر پیغام میں بھی تصدیق کر دی،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نعیم الحق بدستور مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان رہیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں نعیم الحق نے ذمہ داری واپس لینے کا تاثر مسترد کر دیااور بولے فیصلہ رضا مندی سے ہوا۔نعیم الحق نے مزیدکہاکہ شیریں مزاری بھی ترجمانی کریں گی۔ فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وہ نعیم الحق کے ماتحت کام کریں گے۔

مزید : صفحہ اول