آف شور کمپنیاں،عمران اور جہانگیر ترین کے وکلاء کو ہفتے کی مہلت

آف شور کمپنیاں،عمران اور جہانگیر ترین کے وکلاء کو ہفتے کی مہلت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( اے این این ) سپریم کورٹ نے آف شور کمپنیوں کے معاملے پر عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف کیس میں وکلا صفائی کو جواب کیلئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن اور وفاق کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ بدھ کو جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے موقف اختیار کیا کہ حامد خان نے کیس میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، جواب کیلئے وقت دیا جائے۔ تحریک انصاف کے وکیل انور منصور نے بھی استدعا کی کہ ان کی خدمات گزشتہ روز حاصل کی گئیں، اس لیے جواب جمع کرانے کیلئے وقت دیا جائے۔ درخواست گزار حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ انہیں وکلا صفائی کو جواب کیلئے وقت دینے پر کوئی اعتراض نہیں، البتہ معاملے پر وفاق اور الیکشن کمیشن کو بھی نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کیا جائے۔
مہلت

مزید :

صفحہ اول -