سندھ اسمبلی، ٹرانسپرنسی بل2016 منظور،اجلاس کل تک ملتوی

سندھ اسمبلی، ٹرانسپرنسی بل2016 منظور،اجلاس کل تک ملتوی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اسمبلی نے متعدد بل منظور کر لئے ہیں اور سندھ موٹر وہیکل ترمیمی بل 2016ء قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا ہے جبکہ اجلاس کل صبح 10 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر وزیر نثار کھوڑوں نے ایوان میں ٹرانسپرنسی بل 2016ء پیش کیا جسے منظور کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایوان میں سندھ موٹر وہیکل ترمیمی بل 2016ء بھی پیش کیا گیا جسے قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

مزید : صفحہ اول