بیکن ہاؤس ایکسس سنٹر کے تعاون سے میلے کا انعقاد

بیکن ہاؤس ایکسس سنٹر کے تعاون سے میلے کا انعقاد

لاہور(سٹی رپورٹر) بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند طلبہ کی رہنمائی کے لئے کہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے کون سا انسٹیٹیوٹ ان کے لئے بہتر رہے گا ، بیکن ہاؤس ایکسس سنٹر کے تعاون سے گزشتہ دنوں 22 اور 23 نومبر کو پرل کانٹیننٹل ہوٹل لاہور میں ایک میلے کا انعقاد کیا گیا ۔اس تعلیمی میلے میں کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا،نیوزی لینڈ، جرمنی، ملیشیا، ہانگ کانگ، متحدہ عرب امارات،اور ترکی سمیت کیے ممالک کے تعلیمی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس تعلیمی میلے میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز،بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی، ایف سی کالج اور حبیب یونیورسٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ تعلیمی اداروں کے نمائندگان نے میلے میں شرکت کرنے والے طلبہ کو درخواستوں اور ٹیوشن اخراجات کے حوالے سے مکمل آگاہی دی۔

تعلیمی میلے میں چھ ہزار کے قریب افراد نے شرکت کی اور انہوں نے نما ئندگان سے بات چیت کے حوالے سے انتہائی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4