شاہد محمود کے افسانوں کا دوسرا مجموعہ ’’بچھڑنا یوں بھی ہوتا ہے‘‘ شائع ہو گیا

شاہد محمود کے افسانوں کا دوسرا مجموعہ ’’بچھڑنا یوں بھی ہوتا ہے‘‘ شائع ہو ...

لاہور(پ ر) سینئر صحافی اور معروف افسانہ نگار شاہد محمود کے افسانوں کا دوسرا مجموعہ ’’بچھڑنا یوں بھی ہوتا ہے‘‘ چھپ کر منظرعام پر آ گیا ہے۔ اس مجموعے میں افسانوں کی تعداد 22 ہے جو زندگی کے مختلف موضوعات اور اہم مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اس کی اشاعت کا اہتمام مکتبہ امتیاز اردو بازار نے کیا ہے جو اپنی کارکردگی کے حوالے سے اچھی شہرت کا حامل ہے۔ افسانوں کے اس مجموعے کا دیباچہ ملک کے مایہ ناز ادیب شاعر اور سدا بہار ادبی شخصیت جناب ناصر زیدی نے لکھا ہے۔ شاہد محمود نصف صدی سے افسانہ لکھ رہے ہیں اور ان کے افسانے لاہور کے تمام ادبی رسائل میں شائع ہوتے رہے ہیں ان کے پہلے مجموعہ ’’بڑے بے مروت‘‘ کو بھی ادبی حلقوں میں بڑی پذیرائی ملی تھی ۔ ان کا نیا مجموعہ لاہور کے تمام معروف بک سیلرز سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4