پنجاب گروپ آف کالجزاور تائیوان ڈیجیٹل میڈیا ٹیکنالوجی کمپنی کے درمیان معاہدہ

پنجاب گروپ آف کالجزاور تائیوان ڈیجیٹل میڈیا ٹیکنالوجی کمپنی کے درمیان ...

لاہور(پ ر)پنجاب گروپ آف کالجز اور چین کی معروف کمپنی Tianwen Digital Media Technology Companyکے درمیان گذشتہ دنوں ایک معاہدہ طے پا گیا ہے اس معاہدے کی رو سے یہ چینی کمپنی ہواوے کے ذریعے پنجاب گروپ آف کالجز کے اداروں میں تعلیمی خدمات کو مزید بہتر بنانے اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے زریعے کریکولم، اساتذہ کی تربیت اور جدید تعلیمی نظام متعارف کروانے میں معاونت فراہم کرے گی۔ ان تعلیمی اداروں میں پنجاب کالجز، الائیڈ اسکولز، ایفا اسکولزاور ریسورس اکیڈیمیہ شامل ہیں۔ اس تقریب میں چینی کمپنی کی جانب سے جائی چنگ ٹینگ اور کونی مانے اور پنجاب گروپ آف کالجزکی جانب سے ڈاکٹر شاہد محمود ،پراجیکٹ ڈائریکٹر نے اس یاداشت پر دستخط کئے

مزید : میٹروپولیٹن 4