اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور مرکز برائے صنفی مساوات کے تعا ون سے تربیتی نشستوں کا انعقاد

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور مرکز برائے صنفی مساوات کے تعا ون سے تربیتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور اور مرکز برائے صنفی مساوات کے تعا ون سے طلبہ و طالبات کو امن و رواداری کی اہمیت او ر فروغ پر تربیتی نشستوں کا انعقاد کیا ۔ اساتذہ نے یہ تربیت پہلے مرکز برائے صنفی مساوات کے تعاون سے انعقاد کے دوران حاصل کی تھی۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں 42 طلبہ کے ساتھ نشستوں کا انعقاد ہوا جس میں 2230 طلبہ میں شرکت کی۔ان تربیتی نشستوں کے دوران طلبہ کو ملک میں امن کے فروغ، بھائی چارہ، عدم تشدد، باہمی احترام کی ضرورت و اہمیت کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ ان تربیتی نشستوں کے دوران پروفیسرز نے طلبہ کے کردار اور ذمہ داریوں پار روشنی ڈالی کہ وہ کس طرح معاشرے کو پُر امن بنا نے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

۔ اس کے ساتھ ساتھ انتہا پسندی کے خاتمہ کے لیے گورنمنٹ کی طرف سے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ ان تربیتی نشستوں میں شامل ہونے والے طلبہ نے اس عزم کا اظہا ر کیا کہ وہ ملک سے انتہا پسندی کے خاتمہ کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ اور ان اقدامات سے ملک ضرور امن کا گہوارا بنے گا۔