سپیکر پنجاب اسمبلی کی جہانگیر بدر مرحوم کے اہل خانہ سے گھرجا کر تعزیت

سپیکر پنجاب اسمبلی کی جہانگیر بدر مرحوم کے اہل خانہ سے گھرجا کر تعزیت

لاہور( نمائندہ خصوصی) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سنیٹر جہانگیر بدر کے صاحبزادے علی بدر اور دیگر اہل خانہ سے ان کے گھر علی ٹاؤن ٹھوکر نیاز بیگ لاہور میں تعزیت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ جہانگیر بدر ایک منجھے ہوئے اور عوام کے ہمدرد سیاستدان تھے۔ جمہوریت کے لیے ان کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ سپیکرنے مرحوم کے لیے مغفرت اور ان کے لواحقین کے لیے صبر واستقامت کی دعا کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4