جعلی ادویات بنانے کے مقدمہ میں ایک مجرم کو 4سال قید با مشقت

جعلی ادویات بنانے کے مقدمہ میں ایک مجرم کو 4سال قید با مشقت

لاہور(نامہ نگار)چیئر مین ڈرگ کورٹ نے گھر میں جعلی ادویات بنانے کے مقدمہ میں ملوث ایک مجرم ارشدکو 4سال قید با مشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سز ا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ دیگرشریک 3ملزمان کو شک کی بناپر بری کردیا ہے ۔ ملزمان کے خلاف اقبال ٹاون پولیس نے مقدمہ درج کررکھا تھا۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان ارشد،جنید ،یاسر اور ریحان اقبال ٹاون میں جعلی ادویات کی تیاری کا کام کرتے تھے،

دوران سماعت استغاثہ جنید ،یاسراور ریحان کے خلاف الزام ثابت نہ کر سکا جس کی بنا پر عدالت نے انہیں بری کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ ارشد کو 4سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دسنا دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4