دارِ ارقم سکول‘ قائداعظمؒ کیمپس‘ گھوڑے شاہ ‘ کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

دارِ ارقم سکول‘ قائداعظمؒ کیمپس‘ گھوڑے شاہ ‘ کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

لاہور(اپنے خبر نگار سے) دارِ ارقم سکول‘ قائداعظمؒ کیمپس‘ گھوڑے شاہ سلطان پورہ‘لاہور کے طلباو طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول‘ وحدت روڈ‘لاہور‘کارڈوا اسلامک سکول‘ ٹاؤن شپ‘لاہور‘دی سپرٹ سکول‘ چائنہ سکیم‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ محمود بوٹی‘لاہور‘برائٹ فیوچر کمپری ہنسو پبلک ماڈل سکول‘ شریف پارک‘ محمود بوٹی‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ حماد کالونی‘ شادباغ‘لاہور‘گورنمنٹ نیوفاطمہ جناح گرلز ہائی سکول‘ مصری شاہ‘لاہور گیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد606 تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4