بھارت کی کنٹرول لائن پرمسلسل شرانگیزی قابل مذمت ہے، غلام عباس

بھارت کی کنٹرول لائن پرمسلسل شرانگیزی قابل مذمت ہے، غلام عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) بھارت کی کنٹرول لائن پرمسلسل شرانگیزی قابل مذمت ہے ،بھارتی دہشت گردی کا علاج جہاد سے ممکن ہے ،پاک فوج کی طرف سے بھر پورجواب قابل صد تحسین ہے چیئرمین اسلامی تحریک طلبہ پاکستان غلام عباس صدیقی نے بھارت کی طرف سے مسلسل کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ بے گناہ پاکستانیوں کی شہادتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی چابی امریکہ اور اسرائیل کے پاس ہے ،عالمی کفریہ طاقتیں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں دیکھ سکتیں اس لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہیں ۔حالیہ حملے اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں ۔
پاکستان میں گوادر بندرگاہ پر تجارتی سرگرمیوں کے آغاز اور ترکی صدر کے کامیاب دورے کے بعد پاکستان دشمن قوتیں چکرا گئی ہیں ،اوسان خطا ہونے کے باعث پاگلوں جیسی حرکتوں پر اترآئی ہیں ۔پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو جہاد کی طاقت سے بھر پور جواب دیا جائے گا ۔پاکستانی قوم جہاد کے جذبہ سے سرشار ہے ،شہادت کو عزم لئے بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔
اگر بھارت نے حملہ کرنے کی جرأت کی تو بھارت کو نقابل تلافی تقصان برداشت کرنا پڑے گا ،اسلامی تحریک لے سربراہ نے کہا کہ بے گناہ پاکستانیوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا احتساب لیا جائے گا ۔بھارت امریکہ واسرائیل کی غلامی ترک کرکے خطے میں امن کیلئے کام کرے اگر ایسا نہ ہوا تو بھارت کو طاقت بازو کے ساتھ سمجھانے کا سلیقہ پاکستان کو آتا ہے۔