مانگا منڈی،چور تالے توڑ کر گھر میں داخل،لاکھوں مالیت کا سامان چرا کر فرار

مانگا منڈی،چور تالے توڑ کر گھر میں داخل،لاکھوں مالیت کا سامان چرا کر فرار

مانگامنڈی( نمائند خصوصی) قعلہ سمیقا میں چور گھر میں تالے توڑ کر گھس گئے اور دو لاکھ تیس ہزار روپے مالیت کا سامان چرا کر فرار ہو گئے۔اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر گئی اور مالک مکان سے کہا کہ آپ چوروں کو تلاش کریں پھر ہم اْن کے خلاف کارروائی کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق شیخ محمد اعظم کسی کام کی وجہ سے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر سے باہر تھے۔ان کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چور تا لے توڑ کر گھر میں گھس آئے اور مکمل طور صفایا کر دیا ۔نقصان کے بارے بتایا گیا ہے کہ 87ہزارروپے نقدی، ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات اورقیمتی کپڑے چوری ہوئے۔ دریں اثنا پرچون کی دوکان سے 40ہزار مالیت کا قمیتی سامان بھی چوری کرلیا گیا۔معززیں علاقہ اور شہرویوں نے ڈکیتی چوری راہ زنی کی بڑھتی ہوئی واردتوں پر شدید مذمت کی۔

مزید : علاقائی