شاہدرہ ٹاؤن میں ایک ہی سڑک پر تین دکانوں میں چوری کی وارداتیں

شاہدرہ ٹاؤن میں ایک ہی سڑک پر تین دکانوں میں چوری کی وارداتیں

لاہور(وقائع نگار) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں ایک ہی سڑک پر تین دکانوں میں چوری کی وارداتیں، چور لاکھوں کا سامان لے اُڑے۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم چور رات گئے کیبل آپریٹر او کے، الزہرہ کلینک اور بگا ملک شاپ کے تالے توڑ کر سامان لے اْڑے۔ او کے کیبل آپریٹر کے مالک ملک عارف کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 5 لاکھ کی ایل ای ڈیز اور دراز توڑ کر نقدی چوری کی جبکہ الزہرا کلینک سے 27 ہزار نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری ہوا۔ اسی طرح چور بگا ملک شاپ سے تالے توڑ کر 2000 روپے لے گئے۔

مزید : علاقائی