مسلم ٹاؤن ، انڈر پاس کے قریب 55سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد
لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)مسلم ٹاؤن کے علاقے میں انڈر پاس کے قریب 55سالہ نامعلوم شخص پرسرار طور پر مردہ پایا گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے میں منتقل کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ مسلم ٹاؤن کے علاقے گلزار انڈر پاس کے نیچے 55سالہ نامعلوم شخص کی لاش پڑی دیکھ کر راہگیر نے پولیس کواطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے میں منتقل کر دیا ۔پولیس کے مطابق متوفی حلیہ سے نشءئی معلوم ہوتا ہے اس کی موت کی وجہ نشہ کی زیادتی ہو سکتی ہے ۔