قصور: کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

قصور: کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

قصور(بیورورپورٹ) قصور کے نواح میں کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں تارا گڑھ میں محمد رفیق کی بیوی مسرت بی بی حسب معمول کپڑے دھو کر مکان کی چھت پر آکر تار پر ڈالنے لگی تو تار میں کرنٹ آجانے سے چھو جانے پر گر پڑی اور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کر کے نعش ورثاء کے حوالے کر دی اسی طرح نواحی گاؤں ویر سنگھ والا کا محمد آصف بھی گھر کی بجلی ٹھیک کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا دریں اثناء قصور پولیس کو لنڈا بازار کے قریب سے ایک شخص کی نعش ملی ہے جس کے متعلق خیال کیاجاتا ہے کہ مخالفین نے اسے ہلاک کرنے کے بعد لنڈا بازار کے قریب پھینکا اور فرار ہوگئے پولیس مصروف کاروائی ہے۔

مزید : علاقائی