باغبانپورہ ،نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 35سالہ شخص کو قتل کر دیا ،ملزمان فرار
لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹرسے) با غبا نپو ر ہ کے علاقہ میں نا معلوم افراد نے 35سالہ شخص کو فا ئر نگ کر کے قتل کردیا اور موقع سے فرا ر ہو گئے ۔ پو لیس نے لا ش پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق محمود بو ٹی با غبانپو ر ہ کا ر ہا ئشی 35سالہ اکبر سہیل مقامی علاقہ میں محنت مزدوری کرتا تھا ۔ پو لیس کے مطا بق گزشتہ روز نا معلوم افرا د نے فا ئر نگ کر کے اسے شد ید زخمی کردیا اور موقع سے فرا ر ہو گئے ۔پو لیس نے زخمی کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتا ل میں منتقل کیا جہا ں ڈاکٹروں نے مو ت کی تصد یق کردی ۔ پو لیس نے لا ش پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ دشمنی کا شاخسانہ ہے یاڈ کیتی مزا حمت سمیت د یگر پہلوؤ ں پر تفتیش جا ر ی ہے ۔