صوبائی دارالحکومت ،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کی نقد ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم
لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا ء سے محروم کردیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق اسلا م پو ر ہ کے علاقہ میں پٹرول پمپ کے منیجر اسلم سے ڈ اکو 12 لا کھ رو پے نقد ی لوٹ کر فرا ر ہو گئے ۔ رائے ونڈ کے علاقے میں دو موٹرسائیکلوں پر سوار ڈاکوؤں نے شفقت سے اڑھائی لاکھ روپے لوٹ لئے،با ٹا پو ر کے علا قے میں ظہیر الد ین کے گھر میں 4ڈاکو گھس آئے ،اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 5 لاکھ60ہزار نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی اشیا چھین کر فرار ہو گئے ۔لٹن روڈ کے علا قہ میں شبیر کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 2ڈاکوؤں نے 2لا کھ 40 ہزار نقد ی اور طلا ئی زیو رات لوٹ لئے۔سو ل لا ئنز کے علا قہ میں عمر نو از کے گھر میں اہل خانہ کو یر غما ل بنا کر 4لا کھ 55ہزار لوٹ لئے گئے جبکہ ڈاکو انعا می با نڈ ز اور طلا ئی زیو رات بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ٹا ؤ ن شپ کے علا قہ میں ظہیرکی فیملی کو یر غما ل بنا کر 1لا کھ 50ہزار کی نقد ی ،شما لی چھا ؤ نی میں اسد کی فیملی سے 50ہزارکی نقدی اورزیورات جبکہ نو اب ٹا ؤ ن میں الطا ف،با غبا نپو رہ میں فر خا ن سے1لاکھ نقدی چھین لی گئی ۔ دریں اثناگجر پو رہ کے علا قہ میں صغیر کی دوکا ن سے 5مو با ئل فو نز اور 20ہز ار کی نقد ی لو ٹ کر لئے گئے اور ڈیفنس سی میں شفا قت اورنشتر کا لو نی میںیو سف ، شا ہد رہ میں نعیم ،سا ند ہ میں عمر ان ،نیو انارکلی میں حسن،فیکٹری ایریا میں فا روق ،شاہدرہ میں نعیم،شما لی چھاؤنی میں فیر وز کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔