وزیراعلیٰ پنجاب کا سماء ٹی وی چینل کے کنٹرولر نیوز سینٹرل احمد ولید کے کمسن بیٹے کے انتقال پراظہار افسوس

وزیراعلیٰ پنجاب کا سماء ٹی وی چینل کے کنٹرولر نیوز سینٹرل احمد ولید کے کمسن ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سماء ٹی وی چینل لاہور کے کنٹرولر نیوز سینٹرل احمد ولید کے کمسن بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ کمسن کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کوصبر جمیل عطافرمائے۔

اظہار افسوس

مزید : صفحہ آخر