چوتھی مشاورتی حج ورکشاپ 26نومبر بروز ہفتہ کراچی میں ہو گی

چوتھی مشاورتی حج ورکشاپ 26نومبر بروز ہفتہ کراچی میں ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج پالیسی2017ء کی تیاریوں کے سلسلے میں چوتھی مشاورتی حج ورکشاپ 26 نومبر بروز ہفتہ کراچی میں ہو گی ،حاجی کیمپ کراچی میں ہونے والی حج ورکشاپ صبح10بجے شروع ہو گی ،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف ،وفاقی سیکرٹری سہیل عامر مرزا،ڈپٹی سیکرٹری فرید اللہ خٹک ،سیکشن آفیسر ناصر عزیز خان ،اظہر اقبال ہاشمی،مجاہد رانا،ہوپ کے چےئرمین اور نمائندے شریک ہوں گے ،ڈائریکٹر حج کراچی اپنی ٹیم کے ساتھ میزبانی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -