پا نا مہ کیس میں کرپشن کے خرگوش کسی صورت نہیں بچ سکتے، محمود الر شید

پا نا مہ کیس میں کرپشن کے خرگوش کسی صورت نہیں بچ سکتے، محمود الر شید

لاہور (نمائندہ خصوصی )پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا کہ کرپشن بچانے کیلئے تحریک انصاف کے علاوہ ساری اپوزیشن جماعتوں نے خفیہ این آر او تیارکر لیا، پا نا مہ کیس میں کرپشن کے خرگوش کسی صورت نہیں بچ سکتے، نیشنل ایکشن پلان حکمرانوں کی فائلوں میں دفن ہو گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ قوم کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ شریف برادران نے کرپشن کی اور عوام کی ٹیکسوں کا پیسہ منی لانڈرنک کے ذریعے باہر بجھوایا اب فیصلہ سپریم کورٹ میں ہے پوری قوم کی نظریں عدالت عظمیٰ پر لگی ہیں۔ پیپلز پارٹی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرپشن بچانے کیلئے سیاسی جماعتوں نے خفیہ این آر او کر لیا ہے اس لئے خورشید شاہ ، فضل الرحمان سمیت دیگر اپوزیشن کی جماعتوں نے تحریک انصاف کو اپنا ہدف بنا رکھا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر