لاہور،نارووال،سیالکوٹ سیکشن پر ریلوے اسٹیشنوں کی چھتیں تبدیل کرنیکا فیصلہ
لاہور(خبر نگار خصوصی)محکمہ ریلوے کا لاہور، ناروال، سیالکوٹ سیکشن پر ریلوے اسٹیشنوں کی چھتیں تبدیل کرنے کا فیصلہ ۔ناکارہ چھتوں کی تبدیلی کیلئے اظہار کی تیار چھتیں جلد لگائی جائیں گی جس کیلئے جلد معاہدہ کیا جائے گا تاکہ خطر ناک چھتوں کو رفوراً تبدیل کیا جائے ۔اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈی ایس ریلوے لاہور ڈویژن راؤوقار احمد شاہدنے لاہور۔ ناروال۔سیالکوٹ سیکشن کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس دوران انہوں نے ریلوے ٹریک،پل،پھاٹک،بلڈنگ اور ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی ایس نے چھوٹے اسٹیشنوں کی چھتیں تبدیل کرنے کا بھی حکم دیا ہے اس حوالے سے ڈی این محمد معلم کو ہدیات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے ڈومالہ اسٹیشن پر اچھی کارکردگی دیکھانے والے اسٹیشن ماسٹر محمد جاویدکو ایک ہزار روپے، صوبہ سنگھ اسٹیشن پر ایس ایم عبدالحمید کو ایک ہزارجبکہ یہاں آنے والے سکول کے بچوں کو بھی 2ہزار روپے انعام دیا اور انسپکٹر آف ورکس چوہدری خضر کو ایک ہزار روپے نقد انعام دیا۔اس موقع پر ڈویژنل انجنئیر محمد معلم، ڈویژنل الیکٹریکل انجنیئر عامر یعقوب، کمرشل انسپکٹر عبدالرزاق، ڈی ٹی او سید شجاعت حسین اور ڈی این ای محمد ثقلین بھی موجود تھے۔