ڈسکہ، سمبڑیال روڈ پر گیس سلنڈر پھٹنے سے 4سالہ بچی سمیت 3افراد جاں بحق

ڈسکہ، سمبڑیال روڈ پر گیس سلنڈر پھٹنے سے 4سالہ بچی سمیت 3افراد جاں بحق

ڈسکہ( نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) ڈسکہ کے با رونق سمبڑیال روڈ پر سلنڈر پھٹنے سے تین بچے جا بحق تفصیلات کے مطابق ملک محمد الیاس نے سمبڑیال روڈ پر گیس سلنڈر کی دکان بنا رکھی تھی۔ جو کہ سلنڈروں میں گیس بھرائی کا کام کرتا ہے آج وہ سلنڈر میں گیس بھر رہا تھا کہ اچانک سلنڈر پھٹ گیا اور دکان میں آگ لگ گئی اوردکان کے اوپر اسکی ذاتی رہائش تھی وہاں بھی آگ چلی گئی جس کی وجہ سے 18سالہ شہباز۔17سالہ لبنیٰ اور 4سالہ ایمن موقع پر دم توڑ گئے۔ریسکو 1122کی گا ڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہیں اور سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید : صفحہ آخر