بھارتی جارحیت کو مودی سرکار کو منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے: حافظ سعید

بھارتی جارحیت کو مودی سرکار کو منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے: حافظ سعید

لاہور(خبر نگار خصوصی)امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے بھارتی فوج کی طرف سے وادی نیلم میں بس پر راکٹ حملہ سے 10افراد کی شہادت پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل بھارتی فوج اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا بدلہ نہتے شہریوں پر فائرنگ کر کے لینے کی کوشش کر رہی ہے۔ مودی سرکار کو منہ تو ڑ جواب دینے کی ضرورت ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر غیر اعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے۔ کشمیریوں کی مضبوط جدوجہد آزادی سے بوکھلا کر کبھی سرجیکل سٹرائیک کے ڈرامے کئے جاتے ہیں توکبھی شہری آبادیوں، بسوں اور ایمبولینسوں پر فائرنگ کر کے نہتے لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بزدل بھارتی اہلکار پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ پر مورچے چھوڑ کر بھاگتے ہیں اور پسپائی کا شکار ہو کر ایسی مذموم حرکتیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کو کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا مسئلہ بھرپور انداز میں اٹھانا چاہیے اور سرحدی علاقوں میں جاری اس کی دہشت گردی کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا چاہیے۔

مزید : صفحہ آخر