سرتاج عزیز آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کرینگے، بھارتی وزارت خارجہ کو آگاہ کردیا گیا،ترجمان ویکاس سواروپ

سرتاج عزیز آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کرینگے، بھارتی وزارت خارجہ کو آگاہ کردیا ...

اسلام آباد /نئی دہلی(اے این این) مشیر خارجہ سرتاج عزیز آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کرینگے جہاں وہ امرتسر میں افغانستان کے بارے میں ہونے والی عالمی کانفرنس میں شرکت کرینگے، ان کے دورے کے حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ بدھ کو بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ویکاس سواروپ نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ سرتاج عزیز تین اور چار دسمبر کو ہارٹ آف ایشیاء استنبول پراسس میں شرکت کیلئے بھارت کا دورہ کرینگے۔ کانفرنس سے افغان صدر اشرف غنی اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خطاب کرینگے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول