نئی عسکری قیادت کے تقرر کے لیے سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی

نئی عسکری قیادت کے تقرر کے لیے سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سیکریٹری وزارت دفاع کی جانب سے نئی عسکری قیادت کے تقرر کے لیے سمری وزیراعظم نواز شریف کو بھجوا دی گئی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے تقرر کے لیے سفارش کردہ ناموں کی فہرست کی سمری وزیر اعظم کو بھجوا دی گئی ہے۔بھجوائی گئی سمری میں لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے ، لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم ،لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات ، لیفٹیننٹ جنرل قمرجاوید باجوہ اور چار سینئر ترین فوجی افسران کے نام شامل ہیں

مزید : کراچی صفحہ اول