خیبر بازار میں بم دھماکہ کرنیوالا خطرناک دہشتگرد گرفتار

خیبر بازار میں بم دھماکہ کرنیوالا خطرناک دہشتگرد گرفتار

پشاور (کرائمز رپورٹر) محکمہ انسداد دہشتگردی نے کامیاب کراوائی کرتے ہوئے خیبر بازار میں بم دھماکے کرنے والے خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گزشتہ روز سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے پشاور کے علاقے حیات آباد میں کاروائی کر کے خطرناک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا، دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں ، اغواء برائے تاوان اور 2009کے خیبر بازار میں بم دھماکے میں ملوث تھا۔ بدھ کے روز محکمہ انسداد دہشتگردی نے پشاور کے علاقے حیات آباد میں کارروائی کر کے سکیورٹی فورسز پر حملوں اور اغواء برائے تاوان میں ملوث خطرناک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا، دہشتگرد کی گرفتاری کے لئے 5لاکھ انعام کا اعلان کیا گیا تھا، دہشتگرد فیروز خان 2009میں پشاور کے خیبر بازار میں ہونے والے بم دھماکے میں بھی ملوث تھا جس میں 62افراد شہید ہوئے تھے۔

مزید : کراچی صفحہ اول