یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کی اجرت میں 100 روپے اضافہ
ملتان(جنرل رپورٹر)یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن (یو ایس سی)نے ڈیلی ویجز ملازمین کے لئے روزانہ اجرت(ڈیلی)میں100(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
روپے کا اضافہ کردیا ہے نئی شرح کے اطلاق سے ملک بھر میں3ہزار ملازمین کو فائدہ پہنچے گا بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے منیجنگ ڈائریکٹر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے آل پاکستان یونین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری تحسین خان بابر کے مطابق یونین کے مرکزی عہدیداروں نے گزشتہ ماہ ایم ڈی یو ایس سی کو درخواست دی تھی جس میں روزانہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کی اجرت میں اضافے کی درخواست دی تھی جسے نہ صرف منظور کرلیا گیا بلکہ اس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے میٹرک پاس ڈیلی ویجز ملازمین کو600روپے روزانہ اجرت ملے گی جبکہ ایف اے‘ بی اے پاس ملازمین کو650روپے روزانہ اجرت ملے گی۔ ملتان‘جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں یو ایس سی ڈیلی ویجز ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اضافہ