مذہبی تعصبات کیخلاف اسلامی وحدت کاتسلسل قائم کیا جائے‘رشیدلدھیانوی

مذہبی تعصبات کیخلاف اسلامی وحدت کاتسلسل قائم کیا جائے‘رشیدلدھیانوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان پور(سٹی رپورٹر)جمعیت علماء اسلام چاہتی ہے کہ مذہبی تعصبات اور فرقہ واریت کے خلاف ایک اسلامی قومی وحدت کا تسلسل قائم کیا جائے جے یو آئی کی قیادت نے ملک سلامتی واستحکام کیلئے مشکل ترین حالات میں بھی اچھے فیصلے کئے جنوبی پنجاب خصوصاََضلع رحیم یارخان کی ہمیشہ اہمیت رہی ہے جہاں مذہبی اور دینی ماحول ہے اس لئے جمعیت علماء اسلام نے قائدجمیعیت مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کی سطح پر رابطہ عوام کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اسی سلسلہ میں جمعیت بڑا عوامی اجتماع 15دسمبر کو (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
عباسیہ سٹیڈیم رحیم یارخان میں پیغام اسلام کانفرنس کے عنوان پر کر رہی ہے جسمیں ایک لاکھ افراد شریک ہوں گے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام پنجاب کے سابق صدر و مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا رشید احمد لدھیانوی ،صوبائی سرپرست و ضلعی علامہ عبدالرؤف ربانی ،صوبائی نائب صدر و ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا خلیل الرحمن درخواستی ،وفاق المدارس العربیہ کے ضلعی مسؤل مولانا قاری عامر فاروق عباسی، ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری قاری ظفر اقبال شریف اور دیگر رہنماؤں نے مدرسہ مدینۃ العلوم نواں کوٹ تحصیل خان پور میں جمعیت علماء اسلام تحصیل خان پور کی جنرل کونسل کے پیغام اسلام کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس کا آغاز ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا قاری عامر فاروق عباسی کی تلاوت سے ہوا اجلاس کی صدارت جے یو آئی تحصیل خان پور کے سینئر نائب صدر سردار غلام سرور لنگراہ نے کی جنرل سیکرٹری راؤ محمد طیب نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا تمام اراکین و کارکنان ہزاروں افراد کے قافلوں کے ساتھ کانفرنس میں شرکت کا عزم کیا مولانا خلیل الرحمن درخواستی نے کہ کہ پیغام اسلام کانفرنس کوتاریخ ساز بنائیں گے قاری عامر فاروق عباسی اور قاری عظیم بخش رحیمی نے کہا کہ جمعیت کی تمام تر جدوجہد کا مقصد اسلامی نظام کا نفاذ ہے قاری ظفر اقبال شریف مفتی عبدالماجد درخواستی نے کہ کہ عوام استحصالی طبقات سے نجات کے لئے جمعیت کا ساتھ دیں میاں قاری کفایت اللہ درخواستی ،مولانا نواب دین ،مولانا عبدالرحمن درخواستی ،علامہ عبدالجبار،محمد عباس ،حافظ فاروق احمد ،محمد مدنی بھٹی ،محمد فاروق ،جام حافظ عبدالواہاب ،مولانا ایاز احمد دھمہ ،قاری غلام رسول ،مفتی محمد ارشد ،مولانا شبیر احمد جالندھری و دیگر رہنماؤں نے بھی اجلاس کے شرکاء سے خطاب کیا ۔