حکم امتناعی خارج‘ یونین کونسل میاں پور میں چیئرمین ، وائس چیئرمین کی نشستوں پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی 6 دسمبر کو ہوگی

حکم امتناعی خارج‘ یونین کونسل میاں پور میں چیئرمین ، وائس چیئرمین کی نشستوں ...

ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائندہ پاکستان) بلدیاتی الیکشن 2015کے دوران ٹھٹھہ صادق آباد کی نواحی یونین کونسل نمبر127میاں پور سے افتخا ر نذیر گروپ کے امیدوار چیئرمین میاں فہد(بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

سنڈھل اور واہلہ گروپ کے امیدوار چیئرمین چوہدری غلام سرورایڈووکیٹ کے مابین مقابلہ ہوا،جس میں افتخار نذیر گروپ کے امیدوار میاں فہدسنڈھل 14ووٹوں سے جیت چیئرمین یونین کونسل میاں پور منتخب ہوئے،جس پر ہارنے والے مخالف امیدوار چوہدری غلام سرور ایڈووکیٹ کی طرف سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے الیکشن ٹربیونل ملتان کودرخواست دی گئی،الیکشن ٹربیونل ملتان نے ووٹوں کی دبارہ گنتی کا حکم دیامگر کامیاب چیئرمین میاں فہد سنڈھل کی طرف سے ملتان ہائیکورٹ سے حکم امتناعی لے لیا گیا، گزشتہ دنوں ملتان ہائیکورٹ کے جسٹس مسعود عابد نقوی کی طرف سے حکم امتناعی خارج کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کی دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا،الیکشن ٹربیونل ملتان کی طرف سے یونین کونسل میاں پور کے چیئرمین ،وائس چیئرمین کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا گیا ہے،یونین کونسل میاں پور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی 6دسمبر 2016کو ہوگی۔

دوبارہ گنتی

مزید : ملتان صفحہ آخر