تحریک پاکستان کے کارکن سید وزارت حسین نقوی انتقال کرگئے

تحریک پاکستان کے کارکن سید وزارت حسین نقوی انتقال کرگئے

ملتان،بھکر(نامہ نگار،سٹی رپورٹر) ضلع بھکر کی اہم مذہبی شخصیت ،ضلع میں امن کے داعی آل پاکستان شیعہ کونسل کے مرکزی نائب صدر ،ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ،تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن ،گولڈ میڈلسٹ سید وزارت حسین نقوی (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کرگئے مرحوم کا شمار انتہائی نیک ،ملنسار اور محبت کرنے والی شخصیات میں ہوتا تھا ضلع میں قیام امن اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے آخری دم تک کوشاں رہے ان کی نماز جنازہ آج 11بجے دن تعزیہ گاہ سردار بخش روڈمیں ادا کی جائے گی ۔ ایم پی ایز عامر عنایت خان شہانی ،ملک غضنفر عباس چھینہ ،امیر محمد خان حسن خیلی ،سابق صوبائی وزیر سعیداکبر خان نوانی ،سابق ضلع ناظم حمید اکبر خان نوانی ،سابق ایم این اے رشید اکبر خان نوانی ،ممبر امن کمیٹی پروفیسر (ر) ملک نیاز حسین ،سنےئر صحافی محمد حنیف فیروزی،سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار بھکر محمد اسلام رانا ایڈووکیٹ ،غلام مرتضیٰ صادق،سابق ایم این اے ثناء اللہ خان مستی خیل ،امیدوار چےئرمین میونسپل کمیٹی ملک علمدار حسین جھمٹ ،امیدوار صوبائی اسمبلی حبیب اللہ خان نوانی ،صدر بھکر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن طارق حمید ملک ،ضلعی صدر پی ٹی آئی ملک امجد علی کہاوڑ ،نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی وفات کو ضلع کیلئے عظیم سانحہ قرار دیا اور مرحوم کے ضلع کے امن اور بھائی چارے کے فروغ کیلے خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر