دہشتگردی کے خاتمے میں بلوچوں کا تعاون شامل ہے، جعفر لغاری

دہشتگردی کے خاتمے میں بلوچوں کا تعاون شامل ہے، جعفر لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور(تحصیل رپورٹر) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پبلک اکاؤنٹس منصوبہ تبدیلی و ترقی کے سینئر رکن ایم این اے سردار محمد جعفر خان لغاری نے کہاہے کہ جنوبی پنجاب کا غریب بلوچ محب وطن اور غیرت مند ہے، بلوچوں نے دہشتگردی کا نیٹ ورک ختم کرنے میں ہمیشہ عسکری قیادت کی مدد کی۔ غیر (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )
بلوچ کی طرح بلوچوں کو بھی ان کاحق ملنا چاہیے۔ اضلاع ڈیرہ و راجن پور کا بلوچ آج بھی پتھر کے زمانے کی زندگی گذارنے پر مجبور ہے۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے وہوا سے شاہوالی تک لغاری الائنس کو دوبارہ فعال بنائیں گے۔ مسلم لیگ(ن) کی قیادت سے کوئی گلہ شکوہ نہیں۔ مگر میاں برادران جام پور ضلع کے قیام، سوئی گیس کی فراہمی ، ملازمتوں کے کوٹہ بارے خصوصی تعاون کریں۔ وہ گذشتہ روز ایم این اے لغاری ہاؤس جام پور میں چیئر مینوں ، وائس چیئرمینوں،وکلاء، صحافیوں،تاجروں،کے مشترکہ اجتماع سے خطاب اوروفد سے ملتاقاتیں کررہے تھے جس میں مرزا شہزاد ہمایوں مغل،منصور لغاری،قمراحمد، خواجہ فیاض احمد،ملک مختا بھولا ڈینہ ، ڈاکٹر ندیم احمدانی، مرزا شیراز مغل ، ملک اعجاز مریلہ، شاہد رسول کورائی، قاضی عنایت اللہ، اسد کورائی،مرزا محبوب سکندر مغل سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
جعفر لغاری