چیف انجینئر میپکو3روزہ دورے پر ڈیرہ غازی خان پہنچ گئے، آج تونسہ جائینگے

چیف انجینئر میپکو3روزہ دورے پر ڈیرہ غازی خان پہنچ گئے، آج تونسہ جائینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی) چیف انجینئر میپکو سرفراز احمد خان ہراج تین روزہ دورہ پر ڈیرہ غازی خان پہنچ گئے آج تونسہ کا دورہ کریں گے اجلاس میں ڈیرہ غازی خان سرکل کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں ایس ای ڈیرہ سرکل اکرام(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
جاوید ،ڈپٹی کمرشل منیجر عبد الغفار خان برمانی ،ایکسیئن ایم این ٹی میاں حسنین شکیل ،ایکسین ڈیرہ فرقان زکریا ،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل شیخ عبد العزیز اور سرکل کے تمام ایس ڈی اوز اور ریونیو آفیسرز نے شرکت کی اجلاس میں نئے منصوبوں کی رفتار اور 2نئی سب ڈویژنوں جن میں سنگم سب ڈویژن اور چوٹی سب ڈویژن کے کام شروع کر نے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا نئی سب ڈویژنوں کے قیام سے صارفین کو ریلیف ملے گا اجلاس میں ایس ای اور ڈی سی ایم کی طرف سے دی جا نے والی بریفنگ میں ریکوری ٹارگٹ 118فیصد ہو نے کا بتایا گیا جس پر چیف انجینئر نے سرکل کی کارکردگی کو سراہا ۔