ایم ڈی ملتان کیٹل مارکیٹ کی عدم دلچسپی‘ مالی انتظامی امور درہم برہم
ملتان (خبر نگار) ملتان کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ایم ڈی کی عدم دلچسپی کے باعث مالی و انتظامی امور درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں ایم ڈی کمپنی کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ التوا کا شکار جبکہ گذشتہ مالی سال کے دوران توڑی پرالی کے ٹھیکیدار کی طرف سے دبائے جانیوالے 82لاکھ روپے بھی وصول نہ کئے جا سکے بتایا گیا ہے کہ ملتان کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
منیجنگ ڈائریکٹر احمد جان ملک کی کمپنی میں مدت ملازمت جون 2016میں ختم ہو گئی تھی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ٹھیکوں کی نیلامی کے ساتھ مالی سال 2015-16کیلئے توڑی پرالی کی فراہمی کے ٹھیکیدار تحریم خان بابر کی طرف سے دبائے جانیوالے 82لاکھ روپے کی وصولی کے سلسلے میں ایم ڈی کمپنی کی مدت ملازمت مشروط طور پر 30ستمبر 2016تک بڑھا دی تھی اور اگست 2016کو ملتان کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے آخری اجلاس میں آئندہ اجلاس 30ستمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر معلوم ہوا ہے کہ ایم ڈی کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی احمد جان ملک کے ذمہ لگائے گئے تمام کام زیر التوا کا شکار ہیں اور نہ ہی ٹھیکیدار سے 82لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی ہے ۔ کمپنی میں مالی و انتظامی امور میں ہونے والے بے قاعدگیوں اور ایم ڈی کمپنی کو توسیع نہ ملنے کے سگنل کے باعث بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس طلب کرنے میں روڈے اٹکائے جارہے ہیں جس سے کمپنی کے امور درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں ۔