پیپلزپارٹی کا 49ویں یوم تاسیس لاہور میں منایا جائیگا،نثار کھورڑو

پیپلزپارٹی کا 49ویں یوم تاسیس لاہور میں منایا جائیگا،نثار کھورڑو

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کا اجلاس بدھ کوپیپلزپارٹی سند ھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کی صدارت میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج دورانی، پیپلزپارٹی سندھ کے سیکرٹری جنرل وقار مہدی ، سیکرٹری اطلاعات سنیٹرعاجز دھامرہ، ایم این ایز، ایم پی ایز اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اجلاس کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی گئی۔اس موقع پر اسٹیج سیکرٹری کے فرائض وقارمہدی نے اداکئے۔ پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے پارٹی کی آرگنائزیشن پروسیس کی تفصیلات سے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا ور انہوں نے اپائنٹ کئے گئے عہدیداروں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا 49ویں یوم تاسیس لاہور میں منایا جائیگا اور اس حوالے سے 30نومبر کو لاہور میں تقریب منعقد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یکم دسمبر کو پی پی سندھ کادن ہوگا جس میں چئیرمین تمام شارٹ لسٹیڈ امیدواروں سے ملاقات کرینگے۔ اوراس طرح نئے عہدیدار منتخب ہو جائینگے۔ نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ ہم سندھی ٹوپی کا دن لاہور میں منائینگے اورچئیرمین پی پی کی خواہش ہے کہ آپ سب منتخب نمائندے، ٹکٹ ہولڈرز، ذیلی تنظیموں کی عہدیداراور پارٹی کے لوگ اس میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں انہوں نے کہا کہ سندھ ڈے 4دسمبر کو لاہور میں شروع ہوگا اور آپ سب لوگ 30نومبر کو لاہور پہنچے کی تیاری کریں۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ 27دسمبر کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی تیاری بھی آپ لوگ بھرپور انداز میں کریں۔انہوں نے کہا کہ چئیر مین پی پی بلاول بھٹو زرداری پارٹی کو بھرپور انداز میں فعال کر رہے ہیں۔اس موقعہ پر سابق وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب کا آغاز جئے بھٹو کے نعرے سے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یوم تاسیس پارٹی کا جنم دن ہے اور پارٹی چیئرمین کا حکم ہے کہ یوم تاسیس میں بھرپور طریقے سے شرکت کی جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر