دھاندلی کیخلاف انتخابی عذرداری میں پیش نہ ہونے پر چیئرمین اور وائس چیئرمین کو 5 ہزار جرمانہ‘ پھر پیشی کا حکم

دھاندلی کیخلاف انتخابی عذرداری میں پیش نہ ہونے پر چیئرمین اور وائس چیئرمین ...

ملتان(خبر نگار خصوصی) جج الیکشن ٹربیونل ملتان نے یونین کونسل 59 کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف انتخابی عذرداری(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

میں پیش نہ ہونے پر چیئرمین اوروائس چیئرمین کو 5 ہزارروپے جرمانہ کرتے ہوئے 6 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں یونین کونسل 59 ملتان سے تحریک انصاف کے ناکام امیدوارچیئرمین شیخ کامران احسان الہیٰ اوروائس چیئرمین شہبازقریشی نے انتخابی عذرداری دائر کی تھی کہ اس حلقہ سے (ن)لیگ کے امیدوار چیئرمین اختر عالم قریشی اوروائس چیئرمین بشارت قریشی کو کامیاب قرار دیا گیاہے جبکہ انتخابات میں دھاندلی کی گئی ہے جس کا واضح ثبوت ایک وارڈ میں ایک سو سے ڈیڈھ سو زائد بیلٹ پیپروں کا استعمال ہے جس پر مذکورہ کامیاب امیدواروں کو نااہل قرار دیاجائے۔اس ضمن میں گزشتہ روزسماعت پر منتخب چیئرمین اوروائس چیئرمین نہ تو خود حاضرہوئے اورنہ ہی ان کی جانب سے کوئی پیش ہواہے۔

جرمانہ

مزید : ملتان صفحہ آخر