جامعہ زکریا میں لیپ ٹاپ کی تقسیم جاری‘ دوسرے روز 427 دیے گئے
ملتان ( سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کا عمل جاری ہے ‘ دوسرے روز مزید 427طلبہ کو لیپ ٹاپ دئیے گئے ‘ ایچ ای سی کے فوکل پرسن جمیل الدین بھی موجود تھے‘آج 415طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے‘دریں اثنا محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے ملتان سمیت صوبے بھر (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
کے ہائر سیکنڈری سکولز ان سبجیکٹ سپیشلسٹ اساتذہ کے کوائف مانگے ہیں جن کا کوئی ایک طالب علم بھی انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان2016 پارٹ ون یا ٹو میں شریک ہی نہیں ہوا‘ ان اساتذہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا‘علاوہ ازیں محکمہ تعلیم سکولز کے زیر اہتمام ایس ایس ٹی اساتذہ سے گریڈ 17میں ترقی پانے کے اہل ہیڈ ماسٹرز کی پرموشن لنک ٹریننگ چند روز میں شروع ہو گی ۔